زلمے خلیل امن مذاکرات شروع کرانے پھر کابل پہنچ گئے ، ملاقاتیں
کابل : وہ پیر کی دوپہر کابل پہنچے جہاں انہوں نے عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی سے ملاقاتیں کیں،ان کی اشرف غنی سے ملاقات نہ ہونے سے متعلق افغان میڈیا میں دعوے کیے جارہے ہیں،امکان ہے کہ وہ منگل کو دوحہ پہنچ کر طالبان قیادت سے بھی ملیں گے ۔قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے ۔ادھر افغانستان کے مشرقی صوبے کاپیسا میں حالیہ فوجی کارروائی کے دوران القاعدہ نیٹ ورک کے 16 جنگجوئوں سمیت 30 عسکریت پسند مارے گئے ۔