Get real time updates directly on you device, subscribe now.
اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت اور اپوزیشن کے در میان مذاکرات کا دوسرا دور آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا،مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صد ارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جبکہ تحریک انصاف آج کے اجلاس میں اپنے مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاو س کے کمیٹی روم پانچ میں دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا ،
حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے اراکین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،وزیراعلی علی امین گنڈاپور بھی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونگے ،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تحریری کاپی مانگی تھی
جس پرتحریک انصاف نے موقف اختیار کیا کہ وہ اجلاس کے دوران ہی چارٹرآف ڈیمانڈ کی کاپی اراکین کے سامنے پیش کرینگے ،تحریک انصاف بانی چیئرمین کی رہائی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی ،
نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کےلیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا ،حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی ،اجلاس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے ترجمان میڈیا کو بریفنگ دی گے ،کل کے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دو دن پہلے جاری کردیا تھا۔