MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یونان کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کی لاشیں ملیں

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پا کستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔ایف آئی اے کے مطا بق یونان کشتی حادثے میں ملنے والے پاکستانیوں کی لاشو ں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
تین لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں
جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ یہ لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، کشتی حادثے میں اب بھی 40 پاکستانی لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر 2024 کی درمیانی شب پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جا رہی تھی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.