MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان، ٹریفک حادثات میں اضافہ، سڑکوں کی بہتری ضروری ہیں

0 46

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وندر(ویب ڈیسک)دو رویہ سڑکوں کی کمی ناقص ٹریفک انتظامات بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حا دثات کا سلسلہ بدستور جاری ۔ حالیہ رپورٹ کے مطا بق سال 2024 میں بلوچستان کی مختلف اہم شا ہرا ہو ں پر ہونے والے ٹریفک حادثات نے ایک نیا ر یکارڈ قائم کر دیا کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (MERC) 1122 بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 سے لے کر دسمبر 2024 تک بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر مجموعی طور پر 23,257 ٹریفک حادثات کی رپورٹس موصول ہوئیں ۔
ان حادثات میں 419 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 31,854 افراد زخمی ہوئے ، رپورٹ کے مطابق ایم ای آر سی کی میڈیکل ٹیموں نے 6,267 افراد کو طبعی امداد فراہم کی ۔ جاری رپورٹ کے مطابق لسبیلہ کے قریب سب سے زیادہ ٹریفک حادثات وندر کے مختلف ایریاز میں رپورٹ ہوئے جہاں 1,625 حادثات پیش آئے ۔ ان حادثات میں 38 افراد جاں بحق جبکہ 2,055 افراد زخمی ہوئے۔ وندر کے قریب سڑکوں کی خراب حالت اور ٹریفک کا دبا ہونا بڑی وجہ سمجھی جا رہی ہے ۔
بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کی تفصیلات میں درج ذیل اہم راستے N-25 لکپاس مستونگ ، قلات ، باغبانہ خضدار ، درکالہ خضدار ، کوراڑوں خضدار ، سرنان پشین ، چمن ، ٹیارہ لسبیلہ ، وندر لسبیلہ N-50 زیارت کراس پشین ، نسائی قلعہ سیف اللہ ، شنکئی قلعہ سیف اللہ ، بدین زئی ژوب ، مانیخو شیرانی ، N-85 گدر سوراب ، N-65 گوگورت کچھی ، بختیار آباد سبی ، کیٹل فارم جعفر آباد N-70 مختار لورالائی M-8 دشت تربت ، ہوشاب کیچ ، N-85 سبزب پنجگور ، بسیمہ واشوک ، N-86 کنی برقان ، N-25 ٹراما خضدار N50 ٹراما ژوب شامل ہیں ۔ ان شاہراہوں پر ٹریفک کی رفتار اور سڑکوں کی خراب حالت کے باعث حادثات کا ہونا روز کا معمول بن گیا ہے ۔
سڑکوں کی کشادگی اور دو رویہ سڑکوں کی کمی حادثات کی سب سے بڑی وجہ ثابت ہو رہی ہے ۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والی ایم ای آر سی 1122 کی ٹیمیں فعال ہیں اور رونما ہونے والے حادثات میں متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ وندر ریسکیو سینٹر کی میڈیکل ٹیم نے 131 افراد کو علاج معالجہ فراہم کیا ۔ اس کے علاوہ صوبے کی دیگر ایمرجنسی خدمات بھی متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر رہی ہیں تاہم سڑکوں کی حالت میں فوری بہتری لانے کی ضرورت ہے
تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے ۔ بلوچستان کی اہم شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت کو طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ دو رویہ سڑکوں کی تعمیر اور ٹریفک انتظامات میں اصلاحات سے حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے اور مسافروں کی زندگی کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.