پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ’دھاولا گیری ‘چوٹی کو سر کرکے تاریخ رقم کردی
اسلام آباد (مسائل نیوز ) پاکستانی کوہ پیماسر باز خان نے نیپال کی ’دھاولاگیری‘ چوٹی کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سِرباز خان ناصرف 8ہزار 167 میٹر بلند دھاولاگیری سر کرنے والے پہلے پاکستانی بنے ہیں بلکہ وہ 8 ہزار میٹر کی نو مختلف چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔
سِرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوہٹسے، براڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ماونٹ ایوریسٹ اور جی ٹو بھی سر کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا میں اس وقت مجموعی طور پر 14 چوٹیاں آٹھ ہزار میٹر سے بلند ہیں، پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نویں 8 ہزار میٹر بلند چوٹی کو سر کیا ہے۔