جمعہ کے دن کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(مسائل نیوز)جمعہ کے روز سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں گرج چمک اورطوفانی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ،