Ultimate magazine theme for WordPress.

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی

0 230

اسلام آباد (مسائل نیوز)شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نصرت شہباز پر نمائندے چوہدری نواز ایڈووکیٹ کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی جبکہ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے ایک بار پھر کیسز کو الگ الگ

- Advertisement -

تاریخوں میں مقرر کرنے کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 3ریفرنسز ميں ایک ہی تاریخ سے گواہوں کے بیان ریکارڈ نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا شروع ہوں گے تو دیکھ لیں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرکے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.