MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پاکستان کو کئی طرح کے خطرات لاحق ہو سکتے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پاکستان کو کئی طرح کے خطرات لاحق ہو سکتے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کاان کیمرہ اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی افغانستان نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغانستان کی صورتحال پر اراکین کو بریفنگ دی ۔ وزیر خارجہ نے بتایاکہ افغانستان سے انخلاء میں

- Advertisement -

پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا،عالمی برادری پاکستان کے انخلاء اور قیام امن کی کوششوں کی معترف ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کئی دھائیوں سے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،عالمی برادری کو افغان طالبان کو انگیج رکھنا چاہیے۔چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ، کمیٹی اجلاس میں اراکین نے سوالات کیے،کمیٹی اراکین کو وزیر خارجہ نے مفصل بریفنگ دی،وزیر خارجہ نے اراکین کے سوالات کے جواب دئیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.