شہباز شریف نے قومی حکومت نہیں، قومی مفاہمت کی بات کی تھی، مریم نواز
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ذاتی خیال میںشہباز شریف نے قومی حکومت نہیں ،قومی مفاہمت کی بات کی تھی، حکمراں جماعت نے ملک کا جو حال کیا ہے اس کے بعد مجھے نہیں لگتا ہے کہ مفاہمت تو دور کی بات، ان سے بات بھی کرنی چاہیے، افسوس کی بات ہے میڈیا کی زباں بندی پر حکومت کا زور ہے ،خود اپنے کردار کا احتساب نہیں کرنا چاہتی،نواز شریف ضرور واپس آئیں گے ،
حکومت کے سیاسی انتقام کے سامنے پیش ہونے میں کوئی عقلمندی نہیں ۔ بدھ کو یہاں ایون فیلڈ کیس سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری کوشش ہونی چاہے کہ حکومت کا راستہ اور آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کیلئے بنائے گئے منصوبوں کو روکا جائے تاکہ مسلط کی گئی حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔قومی حکومت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے انہوں نے قومی حکومت کی بات نہیں کی ہے۔