MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

زمان پارک میں یوم سوگ ہے

تحریر: کنول زہرا
پہاڑوں سے زیادہ اونچی، شہید سے زیادہ میٹھی پاکستان چین دوستی بے مثال ہے، جس سے ملک دشمن قوتیں خائف ہیں، مگر الحمد اللہ یہ دوستی ہر گزرتے دن کیساتھ مزید گہری ہورہی ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف کا دور اس دوستی کا نظربد ثابت ہوا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاک چین راہ داری کا منصوبہ بندش کا شکار رہا ہے،
2014 میں جب چین کے وزیراعظم پاکستان آرہے تھے تب عمران خان اقتدار کے نشے میں دھرنے پر بضد بیھٹے تھے، اب سی پیک منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر عمران خان کے گھسائے طالبان خون ریز کاروائیاں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کی منفی شکل پیش ہو اور ملک ترقی کی جانب نہ جا سکے۔
سول اور عسکری قیادت قدرتی معدنیات نکالنے اور اس سے استفادہ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پاکستان کا یہ خوشحال مستقبل دشمنوں سے برداشت نہیں ہو رہا ہے جب ہی معید پیرزادہ جیسے لوگ بکواس کرتے نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کے امپورٹڈ رکن شہباز گل امریکہ میں پاکستان کی ترقی کے خلاف لابنگ کرتے ہوئے پاک چین کی دوستی اور اقدار پر بے جا تنقید کرتے نظر آئے، شہباز گل کا چین مخالف بیان سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے، جس کے تحت پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کا پلان لگتا ہے۔
انشا اللہ پاکستان دشمن ناکام ہونگے، 4 سال کی ناراضگی کے بعد آج چین کا وزیراعظم پاکستان میں ہے، نئے منصوبوں پر بات چیت ہو رہی ہے، دو دوست پھر باہم ہیں اور زمان پارک میں یوم سوگ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.