MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پوری قوم اللہ تعالی کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی حفاظت اور بخیریت واپسی کیلئے دعاگو ہے ،پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر وزیراعظم کا رد عمل

2 1,507

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصرف پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے جس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا جس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جس وقت ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا اس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور وہ بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا اظہارِ تشویش

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعا گو ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 6 اہلکار […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)بلوچستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.