سونو سود کی سالگرہ پر مداح نے زبان سے اداکار کی پینٹنگ بناڈالی
ممبئی (ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سوسونو سود نے گزشتہ روز اپنی 48 ویں سالگرہ منائی۔بھارتی اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سیکڑوں مداح اپنے ہر دلعزیز اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے گلدستے، کارڈز اور کیک لے کر پہنچے۔ان ہی میں شامل ایک مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا
پر وائرل ہورہی ہے جس نے اداکار کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔اس مداح نے سونو سود کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہوکر زبان سے پینٹنگ بنائی۔لڑکے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اسے اس محبت اور جذبے کیلئے سراہا جارہا ہے۔خیال رہے اس سے قبل بھی ایک مداح نے اپنے خون سے سونو کی تصویر بنائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔