MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

سبیکا امام نے صدف کنول کو’ ’فیمینزم‘ ‘کی درست تعریف بتا دی

کراچی (این این آئی)پاکستان فیشن انڈسٹری کی ٹاپ اور معروف ماڈل سبیکا امام نے صدف کنول کے حالیہ بیان پر اْنہیں ’فیمینزم‘ کی درست تعریف بتا دی۔سبیکا امام نے صدف کنول کے حالیہ بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں اْنہوں نے لکھا کہ ’جب آ پ کو فیمینزم کی درست تعریف معلوم نہ ہو تو آ پ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ شوہر کے کپڑے استری کرنے چاہئیں وغیرہ۔اپنے اگلے ٹوئٹ میں سبیکا امام نے فیمینزم کی درست

- Advertisement -

تعریف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’حقوقِ نسواں (فیمینزم) تمام صنفوں کے مساوی حقوق اور مواقع کے بارے میں ہے۔سبیکا امام نے لکھا کہ ’یہ خواتین کے متنوع تجربات، شناخت، علم اور طاقتوں کا احترام کرنے اور تمام خواتین کو ان کے مکمل حقوق کا احساس دلانے کی کوشش کرنے کے بارے میں ہے۔واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آ پ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہئے کیونکہ وہ آ دمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے

، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آ سکتی۔صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناطے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہیئے، اب بہت فیمینسٹ اور لبرلز آ گئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.