Ultimate magazine theme for WordPress.

مقبوضہ جموںوکشمیر ‘بھارتی فوجیوںنے جولائی میں 37کشمیری شہید کیے

0 796

سرینگر(ویب ڈیسک)غیر قانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں دو خواتین سمیت 37 کشمیریوں کوشہید کر دیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے اتوار کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید کیے گئے 37 افراد میں سے 8 کو جعلی مقابلوںیا زیر حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور سات بچے

- Advertisement -

یتیم ہو گئے۔جولائی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 28افراد شدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس عرصے کے دوران 57 شہری جن میں زیادہ تر نوجوان اور سیاسی کارکن ہیں ، گرفتار کر لیے گئے ۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے متعدد پر بعد میں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے) اور یو اے پی اے ( غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالا قانون) لاگو کیے گئے۔ فوجیوں نے اس دوران محاصرے اور تلاشی کی 219 کارروائیاں کیں اور 10گھروں کو تباہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.