MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

چین کے ساتھ بیلنس کا کردار ادا کر کے انڈیا کو نقصان ہو گا، عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جتنا بھی دباؤ ہو پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے،انڈیا چین سے تجارت سے بہت فوائد اٹھا سکتا ہے ،چین کے ساتھ بیلنس کا کردار ادا کر کے انڈیا کو نقصان ہو گا۔چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چین نے چند برسوں میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا جو بڑی کامیابی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔و

- Advertisement -

زیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی صدر کی کرپشن کے خلاف جنگ سے پاکستانی متاثر ہیں، پاکستان میں صدر شی جن پنگ کو جدید دور کا عظیم سیاستدان سمجھا جاتا ہے، صدر شی جن پنگ کی انسداد بدعنوانی مہم مؤثر اور کامیاب ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ انڈیا چین سے تجارت سے بہت فوائد اٹھا سکتا ہے جبکہ چین کے ساتھ بیلنس کا کردار ادا کر کے انڈیا کو نقصان ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ امریکا کی سربراہی میں مغربی دنیا اور چین کے درمیان معاشی دشمنی شروع ہو گئی ہے، دنیا کو حصوں میں تقسیم کرنا تباہ کن ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان سے کسی ایک ملک کے انتخاب کی امید کرتا ہے، یہ مناسب نہیں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.