Masael Quetta

افغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفترخارجہ

0 380

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کرافغان امن عمل کے لئے کام کیا اورافغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے،افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے، افغان مسئلے کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے، پاکستان عالمی برادری کواس بارے کئی بارآگاہ کرچکا ہے،

- Advertisement -

پاکستان ان کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کرافغان امن عمل کے لئے کام کیا، ڈپلومیٹک مشنزکی حفاظت میزبان ملک کی ہوتی ہے اورافغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ ہم فوجی ٹیک اوورکے حامی نہیں، ہماری خواہش ہے کہ بین الافغان مذاکرات کامیاب ہوں، افغان مسئلے کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.