چینی حکومت نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے،آصف ترین
کویٹہ(مسائل نیوز) چائینیز حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا کستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی ترجمان آصف ترین نے کہا ہے کہ چین حکومت نے راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کہا کہ ہرمشکل وقت میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے رمضان المبارک کے دوران چینی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے 1ہزار غریب اورمستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔
- Advertisement -
یہ بات انہوں نے اتوارکو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد تارو چوک پر غریب اور مستحق افراد میں چینی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے راشن کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ آصف ترین نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ کی پہاڑوں کی طرح بلند اورچٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے کراچی میں چینی اساتذہ پر حملے جیسے واقعات دونوں ممالک کی دوستی کو کمزورنہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کو دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان میں نشانہ بنانے کے باوجود چینی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی پاکستان کے غریب اور مستحق افراد کی راشن بھیجا گیا ہے جن میں سے 1ہزار راشن کے پیکٹ بلوچستان کے غریب اورمستحق افراد میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ، پشتون آباد، نواں کلی ، ہزارہ ٹاون اوردیگر علاقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جس میں آٹا،گھی ،چینی ،پتی ،دالیں اوردیگر سامان شامل ہے جبکہ گزشتہ روز ایس او ایس ویلج میں رہائش پذیر یتیم بچوں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہرمشکل اور کٹھن وقت میں پاکستان کے غریب عوام کا ساتھ دیا ہے جس پرہم بلوچستان کے عوام کی طرفس سے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) پاکستان اورچین نے گوادر سمیت پاکستان کی بنجر زمینوں اور خشک سالی والے […]