MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان : لاپتہ دو افراد بازیاب ہو کرگھر پہنچ گئے

کوئٹہ : کوئٹہ بلوچستان لاپتہ دو افراد بازیاب ہو کرگھر پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان سے مختلف اوقات میں لاپتہ مزید دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیف اللہ کالونی سریاب کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے گزشتہ پانچ سال سے لاپتہ عبدالحق کرد و لد صوبہ خان بازیاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں، عبدالحق کرد کو پانچ سال قبل 18اگست 2016کو لاپتہ کیا گیا تھا۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بھی عبدالحق کرد کی بازیابی کی تصدیق کر لی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور خبر کے مطابق گزشتہ ایک سال سے لاپتہ بٹ بلیدہ سے  تعلق رکھنے والے عزیز بلوچ بھی بازیاب ہوئے ہیں، وہ ایک سال قبل لاپتہ ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لواحقین نے اسلام آباد پریس کلب اور بعدازاں ڈی چوک اسلام آباد میں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنا دیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شرین مزاری کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین نے اسلام آباد دھرنا ختم کیا تھا۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے پیاروں کو بازیاب کیا جائے گا اور لاپتہ افراد پر قانون سازی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.