اورلینڈو : ان کا عزم ہے کہ وہ اپنی ری پبلکن پارٹی کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیں گے تاکہ 2024 ء کا صدارتی انتخا ب جیت سکیں۔ 74 سالہ ٹرمپ اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کانفرنس کے شرکا کو اپنے سیاسی مستقبل اور 2024 ء کے صدارتی انتخاب میں شرکت کے امکان کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔ ٹرمپ کو توقع ہے کہ کانفرنس میں جب وہ ری پبلکن پارٹی کو متحد ر کھنے کی اپیل کریں گے تو ان کے وفادار حامی ان کا ایک ہیرو کی طرح خیر مقدم کریں گے ۔فوکس نیوز کے مطابق ٹرمپ کنزرویٹو پارٹی کے اس سب سے بڑے اجتماع کے آخری دن اپنے بعض ناقدین کو یہ کہہ کر لاجواب کر دیں گے کہ وہ نئی پارٹی بنا رہے نہ اپنی قوت و استحکام کو منقسم کریں گے ۔ اس کے برعکس وہ پارٹی کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد اور طاقت ور بنائیں گے ۔