بنگلہ دیش : اپوزیشن رہنما کی دوران حراست ہلاکت پر مظاہرے
ڈھاکہ : اطلاعات کے مطابق پولیس نے ڈھاکہ میں اپوزیشن کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے حامیوں کومنتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔واضح رہے اپوزیشن کے رہنما مشتاق احمد جمعرات کو دس ماہ کی اسیری کے بعد دوران حراست جیل میں چل بسے تھے ۔