Ultimate magazine theme for WordPress.

دلت کمیونٹی بھی کسانوں کے ہم قدم، زرعی قوانین کے خاتمے تک ساتھ دینے کا اعلان

1 214

نئی دلی  : مودی کے برے دن شروع ہو گئے۔ دلت کمیونٹی بھی کسانوں کے ہم قدم ہو گئی، زرعی قوانین کے خاتمے تک ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی کسان اپنے حق کیلئے 96 روز سے سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے دلی کے ارد گرد دھرنے دے رکھے ہیں۔

کسانوں کا ساتھ دینے لیے مختلف کمیونٹیز سامنے آگئیں۔ دلت کمیونٹی بھی کسانوں کے ہم قدم ہو گئی۔ کمیونٹی رہنما نے متنازع زرعی قوانین کے خاتمے تک ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

- Advertisement -

صحافی برادری نے سبز پگڑیاں باندھ کر کاشتکاروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ جالندھر میں صحافیوں نے میڈیا فار فارمرز کے نام سے کیمپ لگایا، خود اور عام لوگوں کو بھی ہری پگڑیاں باندھیں۔

ہریانہ کے کسانوں نے فیصلہ کیا کہ بڑی ڈیریز کو 100 روپے سے کم میں دودھ فروخت نہیں کریں گے۔ کینیڈا کی لیبر تنظیموں نے بھی بھارتی کاشتکاروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.