MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

میانمار: مظا ہرین پرفائرنگ،مزید 18ہلاکتیں

ینگون  :  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کی جمہوریت پسندوں پر فائرنگ سے مزید 18افراد ہلاک ہو گئے ، احتجاج کے دوران مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق میانمارکے کئی شہروں میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے گزشتہ روزفائرنگ کردی ،پولیس کی کارروائیوں میں ایک دن میں 50سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے فوج کے خلاف احتجاج پرسینکڑوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ مظاہرین کاجمہوری حکومت کی بحالی اور معزول رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ۔ حکمران فوجی کونسل اور پولیس کی جانب سے ان ہلاکتوں پر تاحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے میانمار میں مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے فوجی حکمرانوں پر زور دیاکہ وہ جمہوریت پسندوں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کردیں۔یو این انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کی ترجمان روینہ شمداسانی نے کہا میانمار کی فورسز پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال فوری روک دیں۔اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر چو موتُون کو فوج کے خلاف کارروائی کی اپیل کرنے پرفارغ کر دیا گیا ۔ادھریورپی یونین کے سفارتی سربراہ جوزف بوریل نے کہا غیر مسلح شہریوں پرفائرنگ کرکے میانمارکی سکیورٹی فورسز نے عالمی قوانین کی توہین کی ،اس کا حساب انہیں دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر یورپی بلاک میانمار پرپابندیاں لگائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.